مردان میں منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا، مریض کو گھر پر آئسولیٹ کردیا گیا۔
ڈی ایچ او مردان کا کہنا ہے کہ 34 سال کا رہائشی 5 دن قبل سعودی عرب سے آیا تھا، مریض پشاور علاج کے لیے گیا تو شک کی بنیاد پر منکی پاکس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور روبہ صحت ہے۔
محکمہ صحت کے پی کے مطابق مریض کے اہل خانہ اور محلے میں اسکریننگ کرلی گئی ہے، کسی اور فرد میں منکی پاکس کی علامات نہیں پائی گئیں۔
واضح رہے کہ ملک میں منکی پاکس کے 9 کیسز سامنے آچکے ہیں، پنجاب میں 4 ، کے پی کے میں 3، جبکہ بلوچستان اور سندھ میں ایک ایک کیسز رپورٹ ہوا ہے۔