• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور: تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش جاری، پانی گھروں میں داخل

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

راجن پور میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ضلع بھر میں بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہے اور مختلف علاقوں میں بجلی تیسرے روز بھی معطل ہے۔

اس حوالے سے فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

حکام نے کہا کہ نالہ کاہا سلطان سے 41 ہزار، نالہ کالا بگا سے 18 ہزار 440، نالہ چھاچھڑ سے 14ہزار 530 اور نالہ زنگی سے 6 ہزار 642 کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ نالہ سوری جنوبی سے 4 ہزار 670 اور سوری شمالی سے 3 ہزار 556 کیوسک سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید