• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوا زشریف اور مریم نواز مری سے چھانگلہ گلی روانہ

مریم نواز اور میاں نواز شریف—فائل فوٹو
مریم نواز اور میاں نواز شریف—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز مری سے چھانگلہ گلی روانہ ہو گئے۔

میاں نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز گزشتہ روزمری پہنچے تھے۔

دونوں بذریعہ ایکسپریس وے مری پہنچے تھے، جہاں انہوں نے کشمیر پوائنٹ باغِ شہیداں میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مری ڈیولپمنٹ پلان پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں نواز شریف کو بریفنگ دی جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کا قیام اگلے 2 روز تک متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید