• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے پاکستانی ہائی کمشنر سید زاہد رضا نے صدر ماریشس کو سفارتی اسناد پیش کر دیں

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ماریشس میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید زاہد رضا نے صدر پرتھوی راج سنگھ روپن سے ملاقات کی۔

ہائی کمشنر سید زاہد رضا نے سفارتی اسناد صدر پرتھوی راج سنگھ روپن کو پیش کر دیں۔

ہائی کمشنر نے صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔

ماریشس کے صدر نے حکومت اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی اور باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون بڑھایا جانا چاہیے۔

ہائی کمشنر زاہد رضا نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور ماریشس کے درمیان تعلقات کو مضبوط معاشی اور تجارتی رشتوں میں بدلنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید