ملکۂ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوش گوار ہو گیا۔
مری میں بڑی تعداد میں سیر کے لیے آئے افراد موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
بدلتے موسم اور بارشوں کے باعث مری میں رات میں خُنکی محسوس ہونے لگی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مری میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
ہفتہ وار تعطیل کے باعث ملک بھر سے سیاح حسین موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے مری پہنچے ہیں۔
مال روڈ، کشمیر پوائنٹ، بھوربن، پتریاٹہ اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاح یہاں کے خنک موسم اور دلکش نظاروں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔