جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اصلی اور نقلی حکمران سن لیں، اس ملک کے وسائل پر حق عوام کا ہے۔
لکی مروت میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپنے وسائل پر قبضہ ہونے نہیں دیں گے، ملک میں معیشت کے ساتھ تہذیب بھی تباہ کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل پر یہاں کے بچوں کا اور آنے والی نسلوں کا حق ہے، شہریوں کے حقوق پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ جانتا ہوں اس سرزمین پر پشتون کا کیا حق ہے، میرے حقوق پر کسی کو قبضے کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں۔