پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سب کو پتا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار اور جنرل فیض حمید میں کتنی قربت تھی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے مزید کہا کہ 2017 کے بعد پاکستان شدید بحران کا شکار ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کا احتساب ہونا چاہیے، ہر ادارہ، ہر اُس شخص کا احتساب کرے، جس نے ملک کو غیر مستحکم کیا۔
ن لیگی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ یہ بھی لوگ کہا کرتے تھے کہ کبھی یہ گرفت میں نہیں ہوں گے، لیکن گرفت ہوئی، جن لوگوں نے عدلیہ پر داغ لگائے ان کے احتساب کا اختیار عدلیہ کے پاس ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی بلاوجہ نہیں ہوا، سازش بہت پہلے تیار ہوئی تھی، اس دن کو ڈان لیکس کو ملایا نہیں جاسکتا۔ 9 مئی کے بیانیے کو پی ٹی آئی آج تک اون کرتی ہے۔
سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نام لے کر بات کرتے ہیں، ن لیگی صدر نے کسی کو 'جانور'، 'میر صادق' اور 'میر جعفر' نہیں کہا۔