• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی دارالحکومت میں بم دھماکا، 1 شخص ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک ٹرک میں بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک اوردوسرا زخمی ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب بارودی مواد سے ہوا ۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک حملے میں یہودی آبادکار ہلاک ہوگیا، اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملہ جیٹ کے علاقے کے قریب ہوا اور حملہ آور غیر قانونی طور پر آباد یہودی کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ قبل ازیں اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ وہ تل ابیب میں بم دھماکے کے واقعے کے پیچھے تمام امکانات کی چھان بین کر رہے ہیں۔اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی بھی اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، لیکن ابھی تک سرکاری طور پر تفتیش میں شامل نہیں ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے ڈرون ٰطیاروں کی مدد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کار کو ہلاک کرنے والے مبینہ حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ یہودی آباد کار کو جیٹ کے علاقے کے قریب ہلاک کیا گیا تھا جہاں چند روز قبل مسلح یہودی آبادکاروں نے فلسطینی گاؤں پر حملہ کر کے ایک نوجوان کو شہید کر دیا تھا

دنیا بھر سے سے مزید