کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 200روپے فی تولہ کی کمی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5ڈالر فی اونس کی کمی سے 2507ڈالر سے کم ہو کر2502 ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 200روپے فی تولہ کی کمی سے 2لاکھ 60ہزار روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 172روپے کی کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 908 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 2950 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔