• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا یہ خدشہ درست ثابت ہوسکتا ہے کہ اُن کا معاملہ ملٹری کورٹ میں چلے، عرفان صدیقی


مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری 9 مئی کے گرد گھومتی ہے۔

ایک بیان میں ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا یہ خدشہ درست ثابت ہوسکتا ہے کہ اُن کا معاملہ ملٹری کورٹ میں چلے۔

سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے فیض حمید کی گرفتاری 9 مئی کے گرد گھومتی ہے، اُن کا ذاتی مفاد تھا کہ عاصم منیر آرمی چیف نہ بنیں، جس کے لئے انہوں نے بڑی کوشش کی۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ جو کچھ ہوا، کون کون اس میں شریک تھا، کہاں بیٹھ کر منصوبہ بندی ہوئی، کون کون سے پیغامات آئے اور کون کون کردار تھا؟ یہ سب معلوم ہے، اس بارے میں ہمیں آپ کو شبہ ہوسکتا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کو ہرگز نہیں کیونکہ وہ تمام تفصیلات سے باخبر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 200 سے زائد فوجی مقامات پر حملے کرنا سیاسی نہیں عسکری کارروائی تھی، جو کسی عسکری مہم جو کے دماغ میں ہی آسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید