ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کےلیے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے دائر کی جس میں وزارت داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ کے احکامات کے باوجود جیل انتظامیہ ذاتی معالجین کو اجازت نہیں دے رہی۔ ذاتی معالج سے علاج کی اجازت نہ دینا آرٹیکل 9 کے خلاف ہے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ذاتی معالجین کو رسائی نہ دینے سے بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو میڈیکل چیک اپ کی اجازت دی جائے اور میڈیکل چیک اپ کیلئے 15 روزہ شیڈول ترتیب دیا جائے۔