• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عوام صدر کملا ہیرس کیلئے تیار ہیں: اوباما

سابق امریکی صدر بارک اوباما---فائل فوٹو
سابق امریکی صدر بارک اوباما---فائل فوٹو 

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا نئے باب اور نئی کہانی کے لیے تیار ہے، امریکی عوام صدر کمالا ہیرس کے لیے تیار ہیں۔

بارک اوباما نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ تاریخ بائیڈن کو جمہوریت کو بڑے خطرات سے بچانے والے صدر کے طور پر یاد رکھے گی، محسوس کر رہا ہوں، نائب صدر کملا ہیرس وائٹ ہاؤس میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

اوباما کا کہنا ہے کہ مشعل اب منتقل ہو چکی ہے، اب کملا ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت کر رہی ہیں، اب ہم سب پر لازم ہے کہ امریکا کے لیے لڑیں جس پر ہم یقین رکھتے ہیں اور کوئی غلطی نہ کریں۔

اوباما کی ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں پر تنقید

خطاب کے دوران سابق صدر نے مزید کہا کہ ہمیں مزید 4 سال کی بے یقینی، بد نظمی اور انتشار کی ضرورت نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم یہ فلم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ سیکوئل عام طور پر بدتر ہوتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید