• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاگو: ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے دوسرے روز بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی

شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے دوسرے روز بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین شکاگو میں اسرائیلی قونصلیٹ کے سامنے جا پہنچے، احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں ہوئیں، متعدد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

خیال رہے کہ شکاگو میں گزشتہ روز بھی فلسطینیوں کی حمایت میں بڑا مظاہرہ ہوا تھا۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں اسرائیلی شہریوں نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا اور مظاہرین نے اسرائیلی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

مظاہرین نے جنگ بندی کے معاہدے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت اور نیتن یاہو یرغمالیوں کو مار رہے ہیں، ہمیں یرغمالیوں کی لاشیں نہیں چاہیئں، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جلد از جلد معاہدہ کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید