کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوہ کے پارلیمنٹ ہِل میں پاکستان کا یومِ آزادی منایا گیا۔
اس تقریب کا اہتمام ہائی کمیشن آف پاکستان نے کینیڈا، پاکستان ایسوسی ایشن اور پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ یاسر نقوی کے اشتراک سے کیا۔
قائم مقام ہائی کمشنر آف پاکستان فیصل کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مقامی ترقی میں شراکت داری قابلِ ستائش ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت تصویر اجاگر ہوئی ہے۔