• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل ہوا تو اوپن ہوگا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر ملٹری کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل ہوا تو اوپن ہوگا۔ قوم کو پتہ لگنا چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی واقعات میں کیا کردار تھا؟

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں ملتی۔ کل ثاقب نثار کو بھی فیض حمید سے متعلق وضاحت دینی پڑی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے ٹارگٹ کس نے چنے؟ 9 مئی کو افرادی قوت بانی پی ٹی آئی نے دی، سازشی تانے بانے فیض حمید نے بُنے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کے رابطے جاری رہے۔

قومی خبریں سے مزید