• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا خادم ہوں، فوج کے سپہ سالار کیساتھ یک جان دو قالب ہو کر خدمت کر رہا ہوں، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خادم ہیں اور پاک فوج کے سپہ سالار کے ساتھ یک جان دو قالب ہوکر خدمت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ادارے اپنے دائروں میں رہ کر خدمت نہیں کریں گے تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس شخص نے پاکستان کو تقسیم کیا اس کے مجسموں کے ساتھ بنگلادیش میں کیا ہوا ہے؟ زیادہ نہیں کہنا چاہتا مگر ایک مقولہ ہے کہ ’جیسا کروگے ویسا بھرو گے۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے 70 ہزار پاکستانیوں نے جانیں دیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں زندگی کے ہر شعبے کے فرد نے حصہ ڈالا۔ بدقسمتی سے پچھلے چند سال سے دوبارہ دہشت گردی سامنے آئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 150 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، ہماری معیشت کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا لیکن دنیا نے صرف 20 ارب ڈالر دیے۔

قومی خبریں سے مزید