• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب نے جو ریلیف دیا اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو اسکرین گریپ
وزیراعظم شہباز شریف : فوٹو اسکرین گریپ

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے جو ریلیف دیا اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، دوسرے صوبے بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے اپنا حصہ ڈالیں۔

اسلام آباد میں قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی عام آدمی کےلیے سب سے بڑا چیلنج ہے، 50 ارب روپے بجٹ سے ترقیاتی فنڈ نکال کر 200 یونٹ کے صارفین کو سبسڈی دی، پنجاب حکومت نے عوام کو 45 ارب روپے کا ریلیف دیا، بجلی کے بلوں میں ریلیف پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی کُنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،  40 سال بعد اولمپکس میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے یوم آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کیا، ارشد ندیم نے ہمت نہیں ہاری، چیلنجز کا سامنا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ نوجوانوں کو جدید علم سے روشناس کروائے،  نوجوانوں کو مواقع مہیا کیے جائیں تو پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔  پاکستان کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، پاکستان کو سیاسی معاشرتی لحاظ سے 1973 کے آئین نے جوڑا ہوا ہے۔ آئین قومی وحدت کا نشان ہے، ہمارے آپس کے سو اختلافات صحیح لیکن آئین پر کسی کو اختلاف نہیں، آج پاکستان کو تقسیم کی نہیں یکجہتی کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے 70 ہزار پاکستانیوں نے جانیں دیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں زندگی کے ہر شعبے کے فرد نےحصہ ڈالا۔ بدقسمتی سے پچھلے چند سال سے دوبارہ دہشت گردی سامنے آئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 150 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، ہماری معیشت کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا لیکن دنیا نے صرف 20 ارب ڈالر دیے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں پی آئی اے کی نجکاری کرنا پڑ رہی ہے، پی آئی اے نے برادر ممالک کی ایئر لائنز قائم کرکے دیں۔ ہمارے 5 سالہ ترقیاتی منصوبے کو جنوبی کوریا نے نقل کیا، آج جنوبی کوریا کہاں چلا گیا اور ہم کہاں ہیں، سب کو معلوم ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ معیشت کو ٹھیک کرنا ہے، نوجوانوں کو ترقی کیلئے تمام وسائل دیں گے۔ 22 ارب روپے لاکھوں بچوں کو دیے جس سے وہ ڈاکٹر اور انجینئرز بنے۔ لاکھوں لیپ ٹاپ طلبہ کو میرٹ پر دیے، نوجوانوں کو اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز میں آنا ہے، اسمال اور میڈیم انٹر پرائزز کیلئے 40 فیصد قرض ملے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مشرقی پاکستان ہمارا حصہ تھا جو بدقمستی سے جدا ہوگیا، جس شخص نے پاکستان کو تقسیم کیا اس کے مجسموں کے ساتھ بنگلادیش میں کیا ہوا؟

قومی خبریں سے مزید