• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ٹیکس کم کرے لیکن ڈاکو منٹیشن پر سمجھوتہ نہ کرے، صدر ٹیکس بار

صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن انور کاشف ممتاز نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس کم کرے لیکن ڈاکومنٹیشن پر سمجھوتہ نہ کرے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں صدر پاکستان ٹیکس بار نے کہا کہ لیٹ فائلر کی اصطلاح فنانس ایکٹ 2024ء میں متعارف کروائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس سال 23ء کے تاخیر سے جمع گوشواروں کو لیٹ فائلر قرار دیا جارہا ہے، قوانین کا غلط استعمال ٹیکس دینے والوں کے لیے زحمت ہے۔

انور کاشف ممتاز نے مزید کہا کہ تاجر دوست اسکیم میں دکانداروں کو 60 ہزار ماہانہ کے نوٹس دیے ہیں، بغیر ہوم ورک ایسی کوششیں وقت کا ضیاع ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ایسی کوششیں ٹیکس نیٹ میں نہ آنے کی وجوہات ہیں اور رہیں گی۔

صدر پاکستان ٹیکس بار نے یہ بھی کہا کہ بظاہر تاجر دوست اسکیم ڈاکو منٹیشن کے بغیر معمولی ٹیکس وصولی پر ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس کم کردے لیکن ڈاکومنٹیشن پر سمجھوتہ نہ کرے۔

قومی خبریں سے مزید