• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی کے بعد قتل، کراچی میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج


بھارتی شہر کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کوزیادتی کے بعد قتل کرنے پر کراچی میں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا ہے۔

کراچی میں ینگ ڈاکٹرز نے سول اسپتال کی ڈاکٹر مومیتا دیبناتھ سے اظہارِ یک جہتی کے لیے واک کیا۔

واک میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفس سے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال تک کی گئی۔

اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر مومیتا دیبناتھ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

ینگ ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پوری دنیا کے ڈاکٹرز مومیتا دیبناتھ کے ساتھ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید