• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے اغواء کی ایف آئی آر اہلیہ نے درج کرائی

اڈیالہ جیل ـــ فائل فوٹو
اڈیالہ جیل ـــ فائل فوٹو

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے اغواء کی ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

محمد اکرم کے اغواء کی ایف آئی آر نمبر 803/24 تھانہ صدر بیرونی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی اہلیہ میمونہ ریاض کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ 14 اگست کی صبح 5 بجے جیل کالونی میں ہمارے گھر کی بیل بجائی گئی، دروازہ کھولنے پر معلوم ہوا 3 افراد ماسک پہنے باہر کھڑے تھے، ماسک پہنے تینوں افراد کالے رنگ کی گاڑی میں آئے تھے۔

ایف آئی آر کے متن میں مزید لکھا ہے کہ ماسک پہنے 3 نامعلوم افراد میرے شوہر کو ساتھ لے گئے، میرے بیٹے نے ماسک پہنے افراد کی ویڈیو بنائی اور پھر موبائل کو چھت کی طرف پھینک دیا۔

ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی لکھا ہے کہ ماسک پہنے لوگ میرے شوہر کو زبردستی ساتھ لے گئے اور 14 اگست سے تاحال میرے شوہر کے بارے کوئی معلومات نہیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید