جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مبارک ثانی کیس کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
کیس کا فیصلہ آنے کے بعد جیونیوز سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اچھا فیصلہ آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تفصیلی فیصلہ آئے تو حتمی رائے اسی وقت دی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام فیصلہ ریورس کردیا ہے۔
واضح رہے کہ مبارک ثانی ضمانت کیس میں پنجاب حکومت کی نظر ثانی درخواست میں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلوں سے معترضہ پیراگراف حذف کردیے۔
علماء اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں کے دلائل کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مختصر فیصلہ سنایا۔