• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی آئندہ 3 روز کے دوران گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ رہے گا، اس دوران پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 27 اگست کی شام سے 29 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے، اس دوران تیز بارش ہو سکتی ہے، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کے مطابق بارش کا سبب بننے والا ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت سے گزر رہا ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ شدت اختیار کر سکتا ہے، اس سسٹم کے تحت جنوبی سندھ میں 26 سے 30 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 26 سے 30 اگست کے دوران تیز بارش کے ایک سے دو اسپیل آ سکتے ہیں، جس کے تحت پنجاب میں 27 اگست سے بارش کا آغاز ہو سکتا ہے۔

بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات نے بتایاکہ 29 سے 30 اگست کے دوران پاکستان کے کئی مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، سندھ اور بلوچستان میں معتدل بارش کا امکان ہے۔

میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق کراچی 27 سے 29 اگست تک بارش کا امکان رہے گا، یہ اب تک جنوبی سندھ پر اثرانداز ہونے والا مضبوط سسٹم ہو سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق یہ نیا سسٹم پورے سندھ کو لپیٹ میں لے گا، جس کے تحت 27 اور 28 اگست کو کراچی میں تیز بارشوں کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

مغرب کی سمت سے 18 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔

قومی خبریں سے مزید