وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
یوٹیلٹی اسٹور کی انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، جن میں سے 6 ہزار مستقل جبکہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔
یوٹیلٹی اسٹور کی انتظامیہ کے مطابق ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔