• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی رہنما جلسے سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں: بیرسٹر محمد علی سیف

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جلسہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا تھا۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنما جلسے سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں، ن لیگ کے غیر ذمے دارانہ بیانات فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے بانیٔ پی ٹی آئی کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کیا، انتشار سے بچنے کے لیے جلسہ ملتوی کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چوروں کے غیر ذمے دارانہ بیانات پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف  نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ سمیت تمام لیگی رہنما 8 ستمبر کا انتظار کریں پتہ چل جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا تھا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جلسہ ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ اعظم سواتی نے جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر خان کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد جلسہ ملتوی کیا گیا، جلسے کی نئی تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید