• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی سیلاب سے متاثرہ بنگلادیش کی قیادت کو مدد کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش میں سیلابی صورتحال پر ملک کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کو خط لکھ کر مدد کی پیشکش کردی۔

خط میں وزیراعظم نے بنگلادیش کی حالیہ تباہ کن سیلابی صورت حال پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ پرامید ہیں کہ بنگلادیش ڈاکٹر یونس کی قیادت میں اس مشکل سے جلد نکلے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس کڑے وقت میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلادیش کے ساتھ ہیں، مشکل وقت میں بنگلادیشی شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بنگلادیش کے عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کے لیے جانے جاتے ہیں، پراُمید ہوں کہ بنگلادیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سے جلد نکل آئے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں بنگلادیش کی ہر طرح سے مدد کے لیے تیار ہے۔

قومی خبریں سے مزید