ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور نے کہا ہے کہ امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم احسن شاہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے کہا کہ ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے احسن شاہ زخمی ہوا، ملزم کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
ڈی ایس پی کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔