• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے پاس اشتہارات کیلئے اربوں روپے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے نہیں: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبرپختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز بند کرانا نااہل حکومت کی غریب دشمن پالیسی کا واضح ثبوت ہے، یوٹیلٹی اسٹورز غریب عوام کے لیے ریلیف کا واحد ذریعہ تھے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو اس ریلیف سے بھی محروم کیا، یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے سے ہزاروں خاندانوں کا ذریعۂ معاش بھی چھینا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اشتہاری مہم پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہیں، مگر یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے اس کے پاس پیسے نہیں۔

قومی خبریں سے مزید