• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے پر کار میں ملی لاشیں، ہلاکتیں ایکسپائرڈ جوس پینے سے ہوئیں: پولیس

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

موٹروے ایم ٹو بھیرہ کے قریب کار سے ملنے والی 3 خواتین اور ایک بچے کی لاش کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر وے پر کار میں ہونے والی ہلاکتیں ایکسپائرڈ جوس پینے سے ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں ڈرائیور نیم بے ہوشی میں پایا گیا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، کار ڈرائیور کا اسپتال میں ہوش آنے کے بعد بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور کے بیان کے بعد واقعےکی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، کار میں سوار 5 افراد نے خانکا ڈوگراں کے قریب جوس پیا تھا، جوس کی ڈیٹ ایکسپائر تھی جسے پینے کے بعد اِنہیں فوڈ پوازئنگ ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیموں نے شواہد اکھٹے کر کے لاہور لیبارٹری کو بجھوائے تھے، کار میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا تھا، فرانزک ٹیم اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آجائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب بھیرہ موٹروے ایم ٹو کے قریب 3 خواتین اور ایک بچے کی لاش ملی تھی، کار میں سوار خاندان لاہور سے اسلام آباد جا رہا تھا۔

چاروں افراد کو لاہور میں رات گئے سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید