• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی پیدائش کے بعد شاہین آفریدی کی پہلی وکٹ کے جشن کی ویڈیو وائرل


پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی وکٹ لینے کے بعد خوشی منانے کا انداز وائرل ہوگیا۔ 

بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی نے حریف ٹیم کی آٹھویں وکٹ لی تو بھرپور انداز میں جشن منایا۔ 

شاہین آفریدی نے بنگلادیش کی پہلی اننگز میں 534 کے مجموعے پر اپنی پہلی وکٹ حسن محمود کو آؤٹ کرکے لی۔

وکٹ لینے کے بعد شاہین آفریدی نے بچے کو گود میں کھلانے کا اشارہ دیتے ہوئے اس وکٹ کو انجوائے کیا۔ انکا جشن منانے کا انداز پی سی بی نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔ 

خیال رہے کہ پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید