• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، حادثے میں 29 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ بس میں 30 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او محمد ذکاء نے کہا کہ بس حادثہ آزاد پتن روڈ اولہاڑ پل کے قریب پیش آیا ہے، حادثہ جہاں پر پیش آیا ہے یہ کہوٹہ کی حدود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کہوٹہ میں حادثے کی جگہ پولیس، ریسکیو اور انتظامیہ موجود ہیں، بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں نکال لی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افرادکی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والے چند افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہوٹہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید