پاکستان تحریک انصاف نے 27 اگست کو لاہور میں جلسے کے لیے پانچویں درخواست ڈی سی کو جمع کرا دی۔
پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری نے درخواست ڈی سی آفس میں جمع کرائی ہے۔
اس حوالے سے اکمل خان باری کا کہنا ہے کہ ڈی سی لاہور نے ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود جلسے کی جگہ سے آگاہ نہیں کیا۔
اکمل خان باری نے کہا کہ ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کرا دی ہے۔