• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو محسن نقوی کو مزید ذمہ داریاں دینے پر غور کرنا چاہیے، محمد زبیر

 
سابق گورنر سندھ محمد زبیر(فائل فوٹو)۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر(فائل فوٹو)۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 

ایک بیان میں سابق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس کارکردگی پر میرے خیال میں وزیراعظم شہباز شریف کو وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مزید ذمہ داریاں دینے پر غور کرنا چاہیے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آج پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش جیسی نسبتاً کمزور حریف کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست ہوگئی۔ 

میچ کے دوران بنگلادیش ٹیم نے پاکستان ٹیم کو کھیل ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا۔

علم میں رہے کہ یہ بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی کامیابی ہے۔

قومی خبریں سے مزید