• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی، محسن نقوی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے پورے میچ میں اچھا پرفارم کیا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ جیتا ہے، بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بہت مبارک ہو۔

 محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان ٹیم اچھا پرفارم نہیں کر سکی، قومی ٹیم کو جس طرح کھیلنا چاہیے تھا نہیں کھیل سکی، اگلے میچ میں پاکستان ٹیم کم بیک کرے گی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید