پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ایکسٹینشن مانگ رہے تھے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ دینے والے جج سفیر بننا چاہ رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ (مریم نواز) دن میں 20 گھنٹے کام کر رہی ہے، دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ایک کروڑ کےلیے سیکریٹری سے لڑ رہا ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ 2017ء میں پاناما سازش ہوئی، جے آئی ٹی بنی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید بیچ میں آئے اور کچھ ججوں نے فیصلہ سنایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عدم اعتماد نہ لاتی تو وہ شخص چیف بننے کی کوشش کرتا، جسے آج کورٹ مارشل کا سامنا ہے۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ایکسٹینشن مانگ رہے تھے جبکہ پاناما کیس کا فیصلہ دینے والے جج سفیر بننا چاہ رہے تھے۔