• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل کے حتمی مراحل اور قانونی پہلوؤں پر بریفنگ


وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پاک پی ڈبلیو ڈی) کی تحلیل کے حتمی مراحل اور قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دے دی گئی۔

اسلام آباد میں پاک پی ڈبلیو ڈی سے متعلق جائزہ اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا، جس میں ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل کے حتمی مراحل اور قانونی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

شہباز شریف نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ سبکدوش ملازمین کےلیے مالی پیکیج ایسے افراد کےلیے نہیں جن پر کرپشن کے الزامات ثابت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے منصوبوں کی صوبوں اور متعلقہ اداروں کو منتقلی کا لائحہ عمل جلد پیش کیا جائے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل سے متعلق تمام حتمی تجاویز کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے محنتی ملازمین کو دوبارہ ملازمت کےلیے عمر کی حد میں رعایت کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید