• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لکی اسٹار سے بوری میں ملی بچی کی لاش کی شناخت ہوگئی


کراچی کے علاقے صدر لکی اسٹار پر بوری سے ملنے والی بچی کی لاش کی شناخت کرلی گئی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قتل کی گئی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ للی برج کے قریب کی رہائشی تھی، جس کا تعلق باگڑی قوم سے تھا۔

پولیس کے مطابق بچی کی عمر 12 سال تھی۔ واقعے کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں صدر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید