• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ سمیت مختلف جیلوں کے واڈرز کے تبادلے

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل—فائل فوٹو
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل—فائل فوٹو

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے 7 وارڈرز سمیت مختلف جیلوں کے10 واڈرز کے تبادلے کر دیے گئے۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے ان تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں ان میں ابرار قیصر، محمد جمیل، سجاد صدیق، یاسر ریاض، محمد ظہیر بھی شامل ہیں۔

جیل وارڈرز کے منڈی بہاءالدین، چکوال، گجرات اور اٹک جیل تبادلے کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے مجموعی طور پر خاتون سمیت 3 افسران اور 10 جیل وارڈز کے تبادلے ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید