• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو یکم جنوری سے آپریشنل کیے جانے کا امکان

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو یکم جنوری سے آپریشنل کیے جانے کا امکان ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر پر تقریباً 55 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر بس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے لینڈ کرسکتے ہیں۔ ایئرپورٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم منصوبہ ہے۔ 

چین کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یہ ایئرپورٹ تعمیر کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید