• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کی کرم میں ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت سے بچوں کی اموات پر تشویش

میاں افتخار حسین(فائل فوٹو)۔
میاں افتخار حسین(فائل فوٹو)۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کرم میں ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت کے باعث بچوں کی اموات پر اظہار تشویش کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کرم میں دوائیوں کی قلت کے باعث معصوم بچوں کی اموات نہایت افسوسناک ہیں، عوام کا دوائیوں کی قلت کا سامنا اور معصوم بچوں کا جاں بحق ہونا حکومتی نا اہلی ہے۔ 

میاں افتخار نے کہا کہ کشیدہ حالات کے باعث عوام بچوں اور خواتین سمیت گھروں میں محصور ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ علاقے میں عوام کو درپیش بحران میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ میاں افتخار حسین نے کہا بدقسمتی سے مرکزی راستوں کی بندش نے اس بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ 

اے این پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت نے انسانی بحران پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ایک جامع حکمت عملی کے تحت انسانی بحران کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید