• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: رہائی کیلئے ڈاکوؤں کو تاوان میں دی گئی رقم مغویوں کو واپس مل گئی



فوٹو فائل
فوٹو فائل

رحیم یار خان میں رہائی کیلئے کچے کے ڈاکوؤں کو تاوان میں دی گئی رقم مغویوں کو واپس مل گئی، ان کے وکیل اجمل سولنگی کا کہنا ہے کہ تاوان کی ادا کی گئی رقم ہمیں واپس دے دی گئی ہے۔

وکیل اجمل سولنگی نے کہا کہ پیسے لینے والا پولیس کا ایجنٹ تھا، اس کے ذریعے مغوی بازیاب ہوتے ہیں، ڈی پی او کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے ہماری مدد کی۔

دوسری جانب ڈی پی او رضوان گوندل کا کہنا ہے کہ کبھی کہتے ہیں مغوی احتجاج پر رہا ہوئے، کبھی کہتے ہیں 20 لاکھ تاوان دیا، یہ ایک قسم کا ڈرامہ ہے، جو سمجھ سے بالاتر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مغویوں کا کہنا تھا کہ وہ کچے کے ڈاکوؤں کو 20 لاکھ روپے تاوان دے کر آئے ہیں۔

12 دن ڈاکوؤں کی قید میں رہنے والے سراج احمد نے بتایا تھا کہ ایس ایچ او یوسف ملہی ڈاکوؤں سے رابطے میں تھا۔

قومی خبریں سے مزید