• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہلخانہ سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہلخانہ سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے 31 دسمبر تک یہ تفصیلات جمع کروانے کا کہا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ اہلخانہ اور زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کروانے کے بھی پابند ہیں، گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ غلط معلومات جمع کروانے کی صورت میں سیکشن 137 کے تحت بدعنوانی کی پاداش میں کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید