• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپالی سفیر تپس ادھیکاری کی اقلیتیوں کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

وزیرِ اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے نیپالی سفیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پنجاب میں مذہبی اقلیتوں کے لیے کیے گئے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے، باہمی سمجھوتے اور احترام کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

نیپال کے سفیر تپس ادھیکاری نے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف اور پنجاب میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کو فروغ دینے پر زور دیا۔

نیپالی سفیر نے صوبائی وزیر کو روایتی رومال اور کرپان تحفے میں پیش کی۔

نیپالی سفیر ادھیکاری نے دونوں ملکوں کے درمیان امن اور رواداری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے نیپال کی مذہبی اور ثقافتی تنوع کی بھرپور تاریخ کو بھی اجاگر کیا۔

صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے خطے میں تعاون کو فروغ دینے کی نیپال کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

قومی خبریں سے مزید