• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز کر دیا گیا۔

شہری ایل ڈی اے سے گھر بیٹھے آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری کروا سکتے ہیں، نقشے کی منظوری کی درخواست، نقشہ اپ لوڈ، پراسیسنگ، چالان سب آن لائن ہو گا۔

اعتراض کی صورت میں درستی اور منظور شدہ نقشہ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا، رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے شہریوں کو ایل ڈی اے دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

شہری ایل ڈی اے موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

اس سے متعلق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، پنجاب بھر کے اداروں کو ماڈرن لائنز پر ڈیجیٹلائز بنا رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہریوں کو طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار نہیں کرنا پڑے گا، دستک پائلٹ پروجیکٹ کے بہترین رزلٹ مل رہے ہیں، بتدریج دائرہ کار کو وسعت دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری محکموں میں فائل کلچر کو ختم کر رہے ہیں،  آئی ٹی بیسڈ ریفارمز سے شہریوں کو ایجنٹ مافیا اور کرپشن سے نجات ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید