• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں: علیمہ خان

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سب کو فکر ہے کہیں ہم سیاست میں نہ آ جائیں، ہمارا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے پاس سیاست کے  لیے وقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی ہمارے لیڈر بھی ہیں، بھائی بھی، آپ جو چاہیں کریں، ہم کھڑے رہیں گے۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ آپ بیشک سیکیورٹی کے نام پر ہمارے پیچھے گاڑیاں لگا دیں، یہ لوگ جب جلسہ ملتوی کرنا ہوتا ہے پاؤں پڑ جاتے ہیں، اب بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو ہر حال میں جلسہ ہو گا۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نے مزید کہا کہ 8 ستمبر کو کچھ بھی ہو جائے جلسہ ضرور کریں گے، تیسری بار اڈیالہ کا عملہ تبدیل کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ جب ٹی وی پر ہمارا تماشہ بناتے ہیں تو کیا گھر کی خواتین آپ سے نہیں پوچھتیں؟

قومی خبریں سے مزید