• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ہر قسم کی ایکسٹینشن کی مخالفت کریں گے، بیرسٹر گوہر

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکومتی قانون سازی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکومتی قانون سازی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، بیرسٹر گوہر - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم ایک چیز واضح کر رہے ہیں کہ ہم ہر قسم کی ایکسٹینشن کی مخالفت کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر خان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس ہر سیشن سے قبل بلاتے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکومتی قانون سازی کے مختلف پہلوؤں کاجائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ حکومت قانون سازی چھپا کر کر رہی ہے، ساری دنیا میں قانون سازی اس طرح چھپا کر نہیں کی جاتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم ایک چیز واضح کر رہے ہیں کہ ہر قسم کی ایکسٹینشن کی مخالفت کریں گے۔

علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی نے پارٹی وابستگی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کروادیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے گائیڈ لائن مانگی تھی، سپریم کورٹ سے ایم این ایز کی وابستگی سے متعلق رہنمائی مانگی ہے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سوال پر ہم نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروایا ہے۔ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کہا جائے کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی وابستگی بتادی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ایم این ایز کی وابستگی کو مانا جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے رولز خود ممبران اسمبلی کی وابستگی کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہم نے خود اپنے ممبران کو ٹکٹ جاری کیے، الیکشن کمیشن کو وہی ماننا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جوائنٹ سیشن کے ایجنڈے کا ابھی کوئی علم نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید