• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی نصر اللّٰہ گڈانی قتل کیس، نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ

صحافی نصراللّٰہ گڈانی—فائل فوٹو
صحافی نصراللّٰہ گڈانی—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے صحافی نصراللّٰہ گڈانی قتل کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت کو منسوخ کر دیا۔

عدالت میں جج نے قتل کے مقدمے میں پولیس رپورٹ اور نامزد ملزمان ایم این اے خالد احمد لونڈ اور ان کے بیٹوں کی عبوری ضمانت مسترد کر کے انسدادِ دہشت گردی دفعات برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ صحافی نصیر گڈانی کو میر پور ماتھیلو میں 21 مئی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔

جس کے بعد صحافی نصراللّٰہ گڈانی 24 مئی کو کراچی کے نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید