• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

آئی سی سی شیڈول کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 23 میچز دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق ایونٹ میں 10 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کو رکھا گیا ہے۔

میگا ایونٹ کے دوسرے گروپ میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ شیڈول
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ شیڈول

شیڈول کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف شارجہ میں کرے گی۔

قومی ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی جبکہ تیسرا میچ 11 اکتوبر کو آسٹریلیا کے ساتھ ہوگا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ویمنز ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنلز 17 اور 18 اکتوبر کو دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 20 اکتوبر کو دبئی میں شیڈول کیا گیا ہے۔

ایونٹ میں 28 ستمبر سے یکم اکتوبر تک 10 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید