• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی نے چیمپئنز کپ کی ٹیموں کے مینٹورز کا اعلان کردیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز کپ کی ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان کر دیا۔

مینٹورز میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس شامل ہیں، ان مینٹورز کا پہلا اسائنمنٹ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہو گا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہو گا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو مینٹور رہتے ہوئے بطور پلیئر کھیلنے کی اجازت ہو گی، سرفراز احمد مینٹورز میں شامل واحد ایکٹیو کرکٹر ہیں۔

سرفراز احمد نے آخری فرسٹ کلاس میچ اس ماہ بنگلادیش اے کے خلاف کھیلا تھا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفرازاحمد مینٹور رہتے ہوئے پروفیشنل کرکٹ جاری رکھ سکیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید