• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت

ـــ جنگ فوٹو
ـــ جنگ فوٹو

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کر دی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام رات گئے تک جاری ہے۔

محسن نقوی رات گئے پروجیکٹ پر جاری کام میں پیش رفت کا جائزہ لینے  اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

ـــ جنگ فوٹو
ـــ جنگ فوٹو

اُنہوں نے بیسمنٹ کی کھدائی کے کاموں کا معائنہ کیا اور کھدائی کے کام کو تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر کام کو ٹائم لائن کے اندر پورا کرنے کی پلاننگ کی جائے، اضافی لیبر اور مشینری لگا کر کام جلدی مکمل کیا جائے۔

ـــ جنگ فوٹو
ـــ جنگ فوٹو

انہوں نے ہدایت کی کہ 3 شفٹس میں کام جاری رکھا جائے، یہ ایک چیلنجنگ ٹاسک ہے اس لیے پوری ٹیم دن رات محنت کرے، ہم نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کے کام کو ہر صورت مکمل کرنا ہے۔

اس موقع پر ایف ڈبلیو او کے حکّام نے چیئرمین پی سی بی کو قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید