• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا طارق جمیل نے محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کا افتتاح کردیا

مولانا طارق جمیل نے فیتہ کاٹا اور دعا کروائی،فوٹو: جیو نیوز
مولانا طارق جمیل نے فیتہ کاٹا اور دعا کروائی،فوٹو: جیو نیوز

سابق کپتان اور سلیکٹر محمد یوسف فاسٹ فوڈ بزنس سے منسلک ہوگئے۔ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے ریکارڈ ساز ٹیسٹ کرکٹر کے ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔ سابق کپتان وقار یونس، سلمان بٹ، وہاب ریاض اور عبدالرزاق بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ 

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کے افتتاح کی تقریب میں مولانا طارق جمیل نے فیتہ کاٹا اور دعا کروائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ساری زندگی کرکٹ کھیلی اور اب کوچنگ اور سلیکشن کے ساتھ منسلک ہوں، کاروبار یا کوئی کام مجھے آتا نہیں ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ شیف میرے گھر کا ہے جو میرے بھائی کا بیٹا ہے، اس لیے میں نے یہ رسک لیا جبکہ میرے بیٹے اور داماد کام کو دیکھیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید